پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ، معتصم باللہ بھائی سمیت زخمی

فائرنگ سے معتصم باللہ، بھائی سمیت زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماء معتصم باللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ سے وہ خود اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ حکیم آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے رہنما پی ٹی آئی معتصم للہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے معتصم باللہ، بھائی سمیت زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔ معتصم باللہ کی رہائش گاہ پر آج تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ تھا جس میں پرویز خٹک کو شرکت کرنی تھی، واقعیکے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ پرویز خٹک نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور مطالبہ کیا کہ جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.