پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومتی سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

رابطہ کمیٹی کو معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش ہے، رابطہ کمیٹی اس پر جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کو معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش ہے، رابطہ کمیٹی اس پر جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی میں جعلی جماعتیں بنائی جاتی ہیں، ایم کیو ایم سے معاہدہ بھی کیا جاتا ہے اور ایم کیو ایم کو نقصان بھی پہنچایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.