پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں گٹھ جوڑ یا پھر بڑے تصادم کا خدشہ…؟ 13 اگست کو ملک بھر میں کون سا طوفان آنے والا ہے؟ سب کو چونکا دینے والا خبر سامنے آگئی

پی ٹی آئی کا جلسہ پریڈ گرائونڈ میں جبکہ ٹی ایل پی کا جلسہ فض آباد،دونوں جماعتوں کے ورکر آمنے سامنے آنے سے تصادم بڑھ سکتا ہے

پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں گٹھ جوڑ یا پھر بڑے تصادم کا خدشہ…؟ 13 اگست کو ملک بھر میں کون سا طوفان آنے والا ہے؟ سب کو چونکا دینے والا خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔ سیکرٹری اطلاعات ٹی ایل پی محمد امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی لیکن اجازت نہیں دی گئی، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گرانڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟ محمد امجد رضوی نے کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچے کی کال دی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان کانفرنس میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں گے اور ہمارے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی جبکہ دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی 13 اگست کو اپنے پارٹی کارکنوں کو ہر صورت پریڈ گرائونڈ پہنچنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.