پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کا مستقبل دائو پر لگ گیا، کورونا کے بعد بچوں پر ایک اور خطرناک بیماری کا حملہ، 24 گھنٹوں میں کتنے ہزار بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی؟ سنسنی پھیلا دینے والی رپورٹ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں مسلسل اضافہ ' گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 2 سو بچوں میں بیماری کی تصدیق

پاکستان کا مستقبل دائو پر لگ گیا، کورونا کے بعد بچوں پر ایک اور خطرناک بیماری کا حملہ، 24 گھنٹوں میں کتنے ہزار بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی؟ سنسنی پھیلا دینے والی رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت کے ملک بھر کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 2 سو بچوں میں ڈائریا اور 700 بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ۔ سب سے زیادہ 1200 بچے کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈائریا کا شکار ہوئے، صوبے بھر میں گزشتہ 5 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں بے تہاشہ اضافے کا خدشہ ہے، مکھیوں کی بہتات کے باعث عوام صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی اسپرے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.