پاکستانفیچرڈ پوسٹ

این اے 157 میں ضمنی انتخاب ‘بیٹی کو پارٹی کا ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سب سچ بتا کر حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی

دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا' عمران خان کا بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہیں: شاہ محمود قریشی

این اے 157 میں ضمنی انتخاب ‘بیٹی کو پارٹی کا ٹکٹ کیوں دیا؟ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سب سچ بتا کر حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا۔ ان کا کہناتھاکہ عمران خان کا بیانیہ آگے بڑھانے کیلئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پیپلزپارٹی نے ڈھونڈ کر وزارت خارجہ دی تھی، یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے، حیران ہوں ابھی تک بلاول کا اسرائیلی حملے پر کوئی بیان نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.