پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قائد مسلم لیگ ن واپس آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کو کوئی نہیں روکے گا؟ نوازشریف واپس آ کر عمران خان سے ون آن ون مقابلہ کریں، پرویز خٹک کا چیلنج

فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے کہ عمران خان ختم ہوگیا: پرویز خٹک

قائد مسلم لیگ ن واپس آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کو کوئی نہیں روکے گا؟ نوازشریف واپس آ کر عمران خان سے ون آن ون مقابلہ کریں، پرویز خٹک کا چیلنج سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کیلئے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے کہ عمران خان ختم ہوگیا، میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اتحادی حکومت پھنس گئی ہے یہ نہ حکومت چھوڑسکتے ہیں نہ چلاسکتے ہیں۔ پرویز خٹک نے چیلنج دیا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے وہ جیل جائیں یا ضمانت کرائیں، نوازشریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران خان کے ساتھ مقابلہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.