پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیوں کیں، ایم کیو ایم نے بڑا جھٹکا دینے والا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت آرٹیکل 140A کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیوں کیں، ایم کیو ایم نے بڑا جھٹکا دینے والا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کنوینر متحدہ قومی ومومنٹ (ایم کیوایم )پاکستان خالد مقبول کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، حکومت سے معاہدوں پر عمل درآمد اور حالیہ بارش کے بعد سندھ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، رابطہ کمیٹی نے معاہدوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کے رویے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔ رابطہ کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت آرٹیکل 140A کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تین ماہ سے زائد عرصے میں متعدد بار مذاکرات کے باوجود اس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکو مت نے کیں اور حلقہ بندیوں میں بدترین تعصب اور دھاندلی کا مظاہرہ کیا گیا، اس طرح کی حلقہ بندیاں قبل از انتخابات دھاندلی کی بد ترین مثال ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ اس باربھی ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے ہی اپنے تمام وعدوں پر عمل کرکے حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اب اس اتحاد کو برقرار رکھنا قومی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف سے نازک صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.