پاکستان

سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آزاد صحافت کیلئے نقصان دہ، پی بی اے

ڈس انفارمیشن سے نہ صرف ملک اور اداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ بے امنی، عدم برداشت اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے : پی بی اے

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی کی حمایت کی ہے لیکن ہم ڈس انفارمیشن کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔

پی بی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور دیگر میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کے خلاف قواعد وضع کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، بالخصوص سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آزاد اور ذمہ دار صحافت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ پی بی اے کے اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پی بی اے کا کہنا ہے کہ ڈس انفارمیشن سے نہ صرف ملک اور اداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ بے امنی، عدم برداشت اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.