پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی گرفتاری کے بعد اب کس سیاسی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی؟ قومی سیاست میں طوفان برپا کر دینے والا دعویٰ آگیا

عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیے، وہ گرفتار تو ہوں گے، جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے اسی طرح عمران خان بھی گرفتار ہوں گے

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی گرفتاری کے بعد اب کس سیاسی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی؟ قومی سیاست میں طوفان برپا کر دینے والا دعویٰ آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیے، وہ گرفتار تو ہوں گے، جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی ہم نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا ہوا ہے۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ مونس الہی نے پنجاب پولیس اسلام آباد بھیجنے کی بات اپنے قد سے بڑی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کابیان سنا، بنیادی طور پر وہ بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا ایسا فسطائی حکومت ہی کرسکتی ہے، خلاف قانون اقدامات سے معاشی عدم استحکام اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.