پاکستان

پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے ڈرائیور کے بیان میں تضاد بے نقاب

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈرائیور نے پہلے گاڑی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی گردن پر زخم دکھائے لیکن ہاتھ پر چوٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے بیان میں بھی تضاد بے نقاب ہو گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں ڈرائیور پرکوئی تشدد نہیں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈرائیور نے پہلے گاڑی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی گردن پر زخم دکھائے لیکن ہاتھ پر چوٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ پھر دوسری ویڈیو بنوائی جس میں ڈرائیور نے ہاتھ پر پٹی بھی باندھ لی اور بیان بھی بدل لیا لیکن دوسری ویڈیو میں ڈرائیور نے گردن کے زخم کی بات نہیں کی اور دعویٰ کیا کہ اسے کلاشنکوف کے بٹ کمر پر مارے گئے تاہم واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے شہباز گل کے ڈرائیور کے تشدد کے جھوٹے بیانات کو بے نقاب کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کے اترنے کے بعد ڈرائیور نے آرام سے گاڑی سائیڈ پر لگائی اور ڈرائیور پر کسی قسم کا تشدد بھی نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.