پاکستان

پنجاب میں مزید پولیس افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے

خالد اقبال کو قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ، طارق عزیزکو ڈی پی او سرگودھا اور ڈاکٹر فہدکو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا

پنجاب کے مزید 5 پولیس افسران اور8 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کرتے ہوئے ان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے بعد تمام افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے تبادلوں میں خالد اقبال کو قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ، طارق عزیزکو ڈی پی او سرگودھا اور ڈاکٹر فہدکو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد بھیج دیاگیا، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پہلے ہی اس حکومت کے ساتھ کام کرنے سے تحریری طور پر معذرت کرچکے تھے، انہیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.