پاکستان

کراچی’ انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کیوں ہوئے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں' ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں یہ امتحانات ملتوی کیوں ہوئے اس حوالہ سے بڑ ی وجہ سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے مطابق آرٹس گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کا علم شہریت (Civics) اور عمرانیات پرچہ دوئم ملتوی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آرٹس ریگولر کا شماریات پرچہ دوئم بھی ملتوی کیا گیا ہے۔ ہوم اکنامکس گروپ کا نرسنگ کا پرچہ ملتوی ہوا ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.