پاکستان

امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

ایک امریکی ڈالر 221 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 217 روپے کا ہوگیا ہے

امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کتنی کمی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد پاکستانی روپیہ ایک بار پھر امریکی ڈالر کے مقابلہ میں طاقتور ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی ڈالر 221 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 217 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد سے اب تک 17 روپے 94 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 28 جولائی کے بعد سے 28 روپے کم ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے یورو بانڈ کی قیمت بھی بہتر ہونے لگی ہے، گزشتہ 20 روز میں پاکستانی یورو بانڈ کی ایلڈ 3 سے 29 فیصد کم ہوئی ہے، سال 2022 میں میچیور ہونے والے بانڈ کی ایلڈ 28 اعشاریہ 53 فیصد سے کم ہوکر 21 اعشاریہ 79 فیصد ہوگئی ہے۔19 جولائی 2022ء کو پاکستان کے 2022ء میں میچیور ہونے والے بانڈ کی ایلڈ 50 اعشاریہ 32 فیصد تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.