پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دے دیا

میاں سومرو ایوان کی مسلسل 40 دن تک غیرحاضری'ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت ان کی نشست خالی قرار دیتا ہے

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماء و رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا۔ اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اور ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی اور کہا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھاکہ 40 روزکے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔ محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی۔ تحریک میں کہا گیا تھاکہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیراجازت غیرحاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔ ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔ قومی اسمبلی سے تحریک منظورہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.