پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی کو یکے بعد دیگرے جھٹکے، ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گرد گھیرا تنگ کرلیا، ایسا قدم اٹھالیا کہ پوری جماعت ہل کر رہ گئی

ایف آئی اے کو دو نجی بینکوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردیں

پی ٹی آئی کو یکے بعد دیگرے جھٹکے، ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گرد گھیرا تنگ کرلیا، ایسا قدم اٹھالیا کہ پوری جماعت ہل کر رہ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے پشاور کے دو نجی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں اور ایف آئی اے نے دونوں نجی بینکوں سے اسد قیصر کی اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نجی بینکوں نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردیں، ان کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ جبکہ دوسرے میں 8 لاکھ روپے آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں اکاؤنٹس 2009-2008ء میں کھولے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے کل طلب کر رکھا ہے اور حکام سابق اسپیکر سے ان اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کریں گے جبکہ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آفتاب بٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے اور مختلف شہروں میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.