پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کو فوج کے ساتھ لڑانے کی سازش کون کر رہا ہے؟ شہباز گل کو غلط ہیں تو ان کے ساتھ کیا ہونا چاہیے ؟ عمران خان نے بڑا بیان داغ کر سب کو حیران کر دیا

بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، حکومت گرائی گئی تو خوشی منائی گئی، بھارت کا میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے ان کا ہی پرائم منسٹر بن گیا

تحریک انصاف کو فوج کے ساتھ لڑانے کی سازش کون کر رہا ہے؟ شہباز گل کو غلط ہیں تو ان کے ساتھ کیا ہونا چاہیے ؟ عمران خان نے بڑا بیان داغ کر سب کو حیران کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، ہماری حکومت گرائی گئی تو خوشی منائی گئی، بھارت کا میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے ان کا ہی پرائم منسٹر بن گیا، میری حکومت گرانے پر اسرائیل اور بھارت میں خوشی منائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہے، خوفناک سازش کا پلان بنایا گیا ہے اورپلان بنایا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور فوج کو لڑایا جائے، انہیں سب سے بڑی تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک ہی پیج پر چل رہی ہے، بھارت میں کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے سوشل میڈیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا، ڈس انفو لیب پاکستان کے خلاف سازش کررہی تھی، سازش میں وہ لوگ بھی تھے جو امپورٹڈ حکومت میں ہیں، یہ ڈس انفولیب عمران خان اور فوج کو ٹارگٹ کررہی تھی، آج بتایاجارہاہے کہ ہم غدار ہیں یہ محب وطن ہیں، یہ سازش ہے کہ فوج کے سامنے بڑی جماعت کو کھڑا کردیں۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ بڑی سیاسی جماعت کوفوج کیخلاف کھڑا کرنا ملک کیلئے سب سے زیادہ نقصان دہ ہے، سازش وہ لوگ کررہے ہیں جوخودبیرونی سازش کاحصہ ہیں، پوری کمپین کی ہوئی ہے کہ ہماری اور فوج کی لڑائی ہوجائے، پارٹی توڑنے کاپورا پلان بنایا ہوا ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، کرپٹ پارٹیاں کبھی فنڈ ریزنگ نہیں کرسکتیں، ہم نے 40 ہزارڈونر کے نام دیے ہوئے ہیں، ہماری جماعت نے الیکشن کمیشن کو ایک ایک چیز دی ہوئی ہے، لوگوں نے ہمیں پیسے دیے اور ہمارے پاس آڈٹ بک موجود ہیں، باقی جماعتوں کے پاس کدھر سے پیساآیاان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جھوٹی بنائی گئی ہے، چیلنج کرتاہوں کہ ایک ہی پارٹی ہے جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی ، یہ الیکشن کمیشن سے مل کر تکنیکی طور پر ناک آٹ کرنا چاہتے ہیں، ان کے پاس کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں ، ڈونر نہیں، کدھرسے پیسہ آیا، عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی کوکٹہرے میں کھڑا کیا، کے الیکٹرک ان دو جماعتوں کیدورمیں عارف نقوی کو دی گئی، سب کوتحفے ملتے ہیں، سب کی تحقیقات کریں ، آصف زرداری نے 3اور نوازشریف نے ایک گاڑی توشہ خانہ سے لی۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کی کردارکشی کی جائے اور کسی کیس میں پھنسایا جائے، اتنا خوف پھیلا دو کہ کوئی میرا مؤقف نہ لے، توشہ خانہ سے تحفے قانونی تقاضے پورے کرکے لیے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہیں پتا کہ ڈرون حملے کیلئے پاکستان کی حدود استعمال ہوئی کہ نہیں، خیبرپختونخوا میں ہمارے وزیروں کو کالعدم ٹی ٹی پی سے دھمکی مل رہی ہیں۔ شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں، شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع ملے، شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے، ڈرائیور کو مارا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز گل نے کچھ غلط کہا ہے تو قانون موجود ہے، مجھے ملک کی فکر ہے جسے ملک کی فکر ہوگی تو وہ چاہے گا فوج کا ادارہ مضبوط ہو۔ اس دوران سابق وزیراعظم نے نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے پرانے ویڈیو کلپ بھی چلوائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.