پاکستانفیچرڈ پوسٹ

رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی تاجروں سے ملاقات، چوہدری پرویز الٰہی نے ایسا اعلان کر دیا کہ لاہوریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات9بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا

رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی تاجروں سے ملاقات، چوہدری پرویز الٰہی نے ایسا اعلان کر دیا کہ لاہوریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے۔ مذکورہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا گیا وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اتوار کے روز بھی کھلیں گی۔ خیال رہے کہ پنجاب میں مارکیٹیں رات9 بجے بند کرنے کا فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں بازار جلد کھولنے اور رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جون میں اس وقت کے عبوری وزیراعلی حمزہ شہباز نے توانائی کی بچت کے اقدام کے طور پر تجارتی، کاروباری مراکز اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا اس فیصلے پرعمل درآمد 20 جون سے شروع کیا گیا تھا جس کے تحت تجارتی اور کاروباری مراکز، دکانیں اور ریستوران شام 9بجے بند کرنے کی پابندی عائدکی گئی تھی جس پر پولیس کے ذریعے عمل درآمد کروایا جاتا رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.