پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ وزارت خزانہ کو سمری ارسال، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو چونکا دینے والی خبر سنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ' قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کی جائے گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ وزارت خزانہ کو سمری ارسال، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو چونکا دینے والی خبر سنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔ جمعہ کو ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔روپے کی قدر میں اضافے کا یہ سلسلہ تقریبا 2 ہفتوں سے جاری ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر پونے 1 تک روپیہ 221. 90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو کہ گزشتہ روز بند ہونے والی قدر سے صفر اعشاریہ96 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.