پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جھوٹے منہ سے ہی کیوں نہیں کہا کہ شہباز گل کے بیان سے تعلق نہیں؟ ن لیگی رہنماء مصدق ملک نے بڑا بیان داغ دیا

عمران خان آپ کو فوج سے کون لڑا رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر شہیدوں کی تضحیک کیا ہم نے کی؟ فوج کے خلاف کئی دن ٹرینڈ کیا ہم چلاتے رہے؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جھوٹے منہ سے ہی کیوں نہیں کہا کہ شہباز گل کے بیان سے تعلق نہیں؟ ن لیگی رہنماء مصدق ملک نے بڑا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک آزاد ہوئے 75 سال ہوگئے مگر عمران خان کو آزادی کا یقین نہیں، امید تھی عمران خان 75 ویں سالگرہ پر محبت اور امیدکا پیغام دیں گے، آپ کا چیف آف اسٹاف فوج کو بغاوت پر اکساتا ہے، چیف آف اسٹاف جیسے عہدے تو فوج میں ہوتے ہیں، عمران خان کہہ دیتے کہ شہبازگل کے بیان سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کی ، اس کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ کو فوج سے کون لڑا رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر شہیدوں کی تضحیک کیا ہم نے کی؟ فوج کے خلاف کئی دن ٹرینڈ کیا ہم چلاتے رہے؟ وزیر مملکت نے کہا کہ جوان اپنے افسروں کا حکم نہ مانیں تو کیا آپ کا مانیں، آپ کے ہمارے بچوں اور سرحدوں کی حفاظت کون کریگا ؟ کیاعارف نقوی کے سوا فوج ، سپہ سالار اور الیکشن کمیشن سبھی سازشی ہیں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.