پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت خوفزدہ کیوں ہے؟ تاریخ میں انسانوں کو کیسے غلام بنایا گیا؟ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے ہنگامہ برپا کر دیا

جس نظام میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو انسان آزاد نہیں ہوتا، حکومت خوفزدہ ہوچکی ، تاریخ دیکھ لیں انسانوں کو خوف کے ذریعے غلام بنایا گیا

حکومت خوفزدہ کیوں ہے؟ تاریخ میں انسانوں کو کیسے غلام بنایا گیا؟ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے ہنگامہ برپا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، حقیقی آزادی تحریک کا یہ فیصلہ کن موڑ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نظام میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو انسان آزاد نہیں ہوتا، حکومت خوفزدہ ہوچکی ہے، تاریخ دیکھ لیں انسانوں کو خوف کے ذریعے غلام بنایا گیا،یہ لوگ کچھ بھی کر لیں فیل ہی ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے 25 مئی کو قانون توڑا انہیں سزا ملے گی، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں،ایکشن ضرور لیں گے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، ان کو پتہ ہے ابھی اگر الیکشن ہوئے تو ہم جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے پختونخوا میں ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے پلاننگ جاری ہے، ہم امریکا کی جنگ لڑنے کی بہت بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں، ہمیں بیچ میں نہیں پڑنا چاہیے، یا تو ہم پہلے غلط تھے یا اب غلط ہیں، معیشت نیچے جارہی ہے، انڈسٹری بند ہورہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ترسیلات زر نیچے جارہی ہے، ڈالر آنا کم ہوگئے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا گیا تو مزید قرضے لینے پڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.