پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا حکومت مدت پوری کرے گی؟ الیکشن کب کروائے جائیں گے؟ ملکی حالات کب ٹھیک ہوں گے؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا بیان داغ دیا

ہمیں نہ عمران خان کا سرٹیفکیٹ چاہیے نہ کسی کی ضرورت ہے، حکومت مدت پوری کرے گی،اس کے بعد الیکشن میں جائیں گے: شاہد خاقان عباسی

کیا حکومت مدت پوری کرے گی؟ الیکشن کب کروائے جائیں گے؟ ملکی حالات کب ٹھیک ہوں گے؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ عمران خان کا سرٹیفکیٹ چاہیے نہ کسی کی ضرورت ہے، حکومت مدت پوری کرے گی،اس کے بعد الیکشن میں جائیں گے، تحریک انصاف نے پارلیمان میں بیٹھنے کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں بغیر ثبوت کے گرفتار کیا گیا تھا، آئین توڑنے اور فوج میں نفاق ڈالنے کی کوشش پرکارروائی کرنا پڑیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مار کر خاتون کو غلط گرفتار کیا، مجھے توقع ہے رانا ثنااللہ خاتون کی گرفتاری کا نوٹس لیں گے، اگر مزاحمت ہوئی بھی ہے تو خاتون کی ضمانت پر معاملہ ختم کرنا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، قانون کو کاغذ سمجھیں گے تو قانون کو حرکت میں آنا پڑتا ہے، ہماری جیت کسی کی نااہلی پر منحصر نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کسی کی نااہلی کے حق میں نہیں ہوں، کیا الیکشن سے ملک کے معاملات بہتر ہوجائیں گے؟ آج ضرورت ملک میں استحکام کی ہے، 4سال کی غفلت اور کوتاہی 4 ماہ میں دور نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.