پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے حجم میں کتنے کھرب کی کمی ہوئی؟ پاکستانیوں کے لئے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب حیران و پریشان رہ گئے

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 روپے کمی ہونے سے قرضوں کا حجم مجوعی طور پر 2320 ارب روپے کم ہوا ہے

ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے حجم میں کتنے کھرب کی کمی ہوئی؟ پاکستانیوں کے لئے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب حیران و پریشان رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 روپے کمی ہونے سے قرضوں کا حجم مجوعی طور پر 2320 ارب روپے کم ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر مزید 3 روپے 3 پیسے کم ہوکر 218 روپے 88 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ 217 روپے پر مستحکم رہا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت224.50روپے سے کم ہو کر224روپے ہو گئی، اسی طرح 2روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 265روپے سے کم ہو کر263روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.