پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بغاوت پر اکسانے کا کیس’ اسلام آباد پولیس پر پاکستان تحریک انصاف رہنماء شہباز گل پر تشدد کے الزامات، کتنے سچے اور کتنے جھوٹے؟ بڑی سچائی سامنے آگئی

پولیس کی تفتیش تمام حالات و شواہد کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے، جسمانی ریمانڈکے دوران قانون کے مطابق تفتیش ہوتی ہے

بغاوت پر اکسانے کا کیس’ اسلام آباد پولیس پر پاکستان تحریک انصاف رہنماء شہباز گل پر تشدد کے الزامات، کتنے سچے اور کتنے جھوٹے؟ بڑی سچائی سامنے آگئی ۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کے الزامات کی تردید کردی۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل کا عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کے بورڈ سے طبی معائنہ کروایاگیا اور ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی تفتیش تمام حالات و شواہد کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے، جسمانی ریمانڈکے دوران قانون کے مطابق تفتیش ہوتی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جاتا جب کہ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تصاویر میں نظر آرہا ہے ملزم بالکل ہشاش بشاش اور جسمانی طور پر فٹ ہے لہٰذا ملزم پر تشدد سے متعلق ایک جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.