پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی چوری پکڑی گئی، امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف، احسن اقبال معاہدے کی تفصیل سامنے لے آئے

عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پراتر آیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی چوری پکڑی گئی، امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف، احسن اقبال معاہدے کی تفصیل سامنے لے آئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال پی ٹی آئی اور لابنگ کمپنی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر لے آئے۔ احسن اقبال نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پراتر آیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے اور پھر سفیر سے خود منت سماجت کی، اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پرکام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں؟ کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم فینٹن آرلوک کی خدمات حاصل کیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی آرٹیکلز چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوزکا اہتمام کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.