پاکستان

قلعہ عبداللہ میں پانی کے دبائو سے تین ڈیم ٹوٹ گئے ‘4 افراد جاں بحق

توبہ اچکزئی اور پہاڑی سیلابی ریلوں سے تینوں ڈیم بھر گئے تھے، تمام علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے

قلعہ عبداللہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ماچھکا ون ، ٹو اور ماچھکا تھری ڈیم ٹوٹے ہیں ، پانی کی دبائو سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیم ٹوٹنے کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ توبہ اچکزئی اور پہاڑی سیلابی ریلوں سے تینوں ڈیم بھر گئے تھے، تمام علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے اور لیویز کی ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر منیر کاکڑ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے علاقوں حبیب زئی، میزئی اور مخلتف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، حبیب زئی میں بڑی تعداد میں لوگ سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں،سیداں میں ٹریکٹر ٹرالی بہہ گئی جس میں20 سے زائد افراد سوار تھے، بہہ جانے والے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاجور کے علاقے میں ریلوے پٹری بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ، چمن کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قلعہ عبداللہ میں سیلاب سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جنگل پیر علی زئی کے علاقے میں تین پل بہہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.