پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آٹا، سبزیاں، دالیں اور بیشتر اشیا مزید مہنگی ‘ رواں ہفتے کے دروان مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کر دی

رواں ہفتے کے دوران 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 37 عشاریہ 69 فیصد ہو گئی

آٹا، سبزیاں، دالیں اور بیشتر اشیا مزید مہنگی ‘ رواں ہفتے کے دروان مہنگائی کی شرح میںکتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے58 پیسے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو اور لہسن 6 روپے70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا، بیف، تازہ دودھ، دہی، آلو، نمک اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی آئی جبکہ چکن، چاول، کوکنگ آئل اور کیلا بھی سستا ہوا۔ یوں ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ہوئی ہے اور مجموعی شرح 37.69 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.