پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں سیاسی انتشار، ہمارے ملک کو دنیا بھر میں سیاستدانوں ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے ملک کر تماشہ بنا دیا، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بڑا کھڑاک کر دیا

آئین کی بالادستی پر چلیں گے تو ملک چلے گا، شروع سے ہی اداروں کے اندر چھیڑ چھاڑ ہوئی، پاکستان کو دنیا بھر میں ہم نے تماشہ بنا دیا ہے

پاکستان میں سیاسی انتشار، ہمارے ملک کو دنیا بھر میں سیاستدانوں ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے ملک کر تماشہ بنا دیا، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بڑا کھڑاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز کا کنونشن منعقد کیا گیا جس سے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے ڈائمنڈ جوبلی کا انعقاد خوش آئند ہے، آئین کی بالادستی پر چلیں گے تو ملک چلے گا، شروع سے ہی اداروں کے اندر چھیڑ چھاڑ ہوئی، پاکستان کو دنیا بھر میں ہم نے تماشہ بنا دیا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہمارے زخم ہیں ہی اتنے، ہم بھائیوں کے طرح نہیں رہتے، ہماری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کسی نے پروا نہیں کی کہ یہ ہمارا ملک ہے، جو بیوروکریٹ یہاں بیٹھے ہیں ان کے بچے بھی باہر بیٹھے ہیں، پاکستان کو کیا ملا؟ پاکستان کے غریبوں کو کیاملا؟ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ بلوچستان والے آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی طاقت اور جرت اسی آئین میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.