پاکستانفیچرڈ پوسٹ

25 مئی کو زیادتی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ رانا ثناء اللہ کے خلاف کونسا کیس لایا جا رہا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے دھماکے دار اعلان کر دیا

25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، رانا ثنااللہ کیخلاف ایسا کیس لا رہے ہیں جس سے ان کو پھانسی ہوگی

25 مئی کو زیادتی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ رانا ثناء اللہ کے خلاف کونسا کیس لایا جا رہا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے دھماکے دار اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریفوں کے لیے بری خبر ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، مجھے پتا ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میری بنائی گئی سروس 1122 آج بھی دکھی انسانیت کے کام آ رہی ہے، میں نے اپنے گزشتہ دور میں تعلیم کے شعبے میں زبردست کام کیا، ہیلتھ کارڈ کو شہباز شریف کی حکومت نے بند کردیا تھا، ہیلتھ کارڈ کو ایک بار پھر سے پنجاب کے ہر کونے تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی تاجروں کے لیے بازار کھول دیے، میرے پاس فارمولا ہے، مہنگائی ختم کردیں گے۔ شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آپ تو مودی کو بچوں کی شادیوں پر بلارہے تھے، آپ نے اپنی پگ مودی کے سر پر رکھ دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.