پاکستان

پنجاب کے کئی وزراء کے محکمے تبدیل، یاسمین راشد سے قلمدان واپس

راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے

پنجاب کے کئی وزراء کے محکمے تبدیل کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ‘ یاسمین راشد سے قلمدان واپس جبکہ راجہ بشارت کی وزارت بھی تبدیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اختر ملک کو ان کی جگہ قلمدان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی ارسلان خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے جب کہ مصدق عباسی کو پبلک پراسیکیوشن کا قلمدان سونپا گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.