پاکستان

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری

بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیئے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا

بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا جس کے بعد پی ڈی ایم نے متعلقہ محکموں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔ بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

دوسری جانب فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بھارت کا دریائے راوی میں چھوڑا گیا پانی آج رات پاکستان کی حدود میں داخل ہوگا اور جسرکے مقام پرآج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزارسے ایک لاکھ کیوسک ہوگا۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائیراوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے اور ممکنہ سیلاب سے نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ سمیت دیگراضلاع متاثرہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.