پاکستان

آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ، تمام ریکاوٹیں دور، اظہار آمادگی کا خط بھجوا دیا

لیٹر کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا 'قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ حتمی مسودے پردستخط کریں گے

پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں’ جس کے بعد معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لیٹر کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا اور جائزے کے بعد قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ حتمی مسودے پردستخط کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.