پاکستان

لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقع، سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کے گرد گھیرا تنگ

گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقع، سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کے گرد گھیرا تنگ’ لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے میں پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں کچھ بھارتی اکاؤنٹس بھی استعمال کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی اور پاک فوج کے خلاف شروع کی گئی مہم میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم شروع ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس مہم میں شامل ہوگئے اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق 17 بھارتی اکاؤنٹس نے اس سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں بھرپور حصہ لیا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مہم میں شامل سیاسی جماعت کے کارکنوں کے ویڈیو بیانات پہلے ہی منظرعام پر آچکے ہیں، مہم کے پیچھے چھپے دوسرے کرداروں اور ان کے ہینڈلرز تک بھی پہنچاجارہا ہے اور دیکھاجارہاہے کہ بھارتی اکاؤنٹس کے نام پرکچھ اکاؤنٹس پاکستان سے تو نہیں چل رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.