پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست سے لمبی چھٹی ہونے والی ہے؟ آسٹرو پامسٹ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

مولانا فضل الرحمن کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہااور نہ ہی آزادی مارچ سے انہیں کچھ ملے گا:آسٹرو پامسٹ

کیا جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست سے لمبی چھٹی ہونے والی ہے؟ آسٹرو پامسٹ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جس تاریخ کو آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا وہ درست نہیں تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے دو بار تاریخ تبدیل کی ہے۔مولانا فضل الرحمن 31 سال حکومت میں رہے تاہم آگے حالات کچھ اور نظر آ رہے ہیں۔آسٹرو پامسٹ نے پیشگوئی کی کہ مولانا فضل الرحمن کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا۔نہ ہی آزادی مارچ سے انہیں کچھ ملے گا۔میڈیا کی طرف سے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر کھایا جا رہا ہے۔ زائچہ میں دائیں اور بائیں جانے دوںوں طرف سے ٹوٹنے کی علامات نظر آ رہی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ مولانا کی اپنی پارٹی میں بھی اختلافات ہیں اور ان کے لوگ مولانا فضل الرحمن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں بھی جا سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.