پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملکی معاشی حالات کا بیڑہ غرق کرنے کا ذمہ دار کون کون ہیں؟ عمران خان اکیلا مجرم نہیں ،ثاقب نثار کا کتنا کردار ہے؟ جاوید لطیف نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

عمران خان چور ڈاکو اورمنی لانڈر اور غدار ، 2017 میں پاکستان پھل پھول رہا تھا ،یہ اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی ملزم ہے

ملکی معاشی حالات کا بیڑہ غرق کرنے کا ذمہ دار کون کون ہیں؟ عمران خان اکیلا مجرم نہیں ،ثاقب نثار کا کتنا کردار ہے؟ جاوید لطیف نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہا لہذا کال کوٹھڑی نہ سہی روشنی والی کوٹھڑی میں جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان چور ڈاکو اورمنی لانڈر اور غدار ہے ، 2017 میں پاکستان پھل پھول رہا تھا ،یہ اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی ملزم ہے ، 2017 کا اور آج کا موازنہ کرو تو پتہ چلے گا اس میں کون کون سے کردار شامل تھے ، میرے جیسے کمزور ایمان کے مسلمان کا ایمان ہے کہ صادق اور امین انبیا کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا لیکن عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کا دیدیا گیا، جس بھنور میں پاکستان پھنسا ہوا ہے تمام سیاسی قوتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنا اشد ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.