پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس، تحقیقاتی اداروں کی پھرتیاں، تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ، عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات بیرون ملک بھی کرنے کا فیصلہ 'امریکا 'برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس، تحقیقاتی اداروں کی پھرتیاں، تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ، عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات اب بیرون ملک بھی کی جائیں گی جس میں امریکا اور برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گی اور ان ممالک کی کمپنیز و شخصیات کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی سمیت برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگراداروں سے مدد لی جائے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلے میں ہیں جب کہ دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.