پاکستان

این 118 میں ضمنی انتخابات، عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

ڈاکٹر شذرہ منصب کی طرف سے اعتراضات پر ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 118میں ریٹرننگ افسر نے عمران خان کیکاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے ۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے تھے۔ این اے 118 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا استعفی ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.