پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے

وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

وزیرِاعظم شہبازشریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے’ ان کے ہمراہ خواجہ آصف بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ تھے۔ وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، فوج کے افسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفت، فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے، مجھ سمیت پوری قوم شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِاعظم 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے بھی گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.