پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کئی دنوں بعد کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے پوائنٹس بھی بڑھ گئے ، سب حیران

سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا

کئی دنوں بعد کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری، سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے پوائنٹس بھی بڑھ گئے ، سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43 ہزار 676 پوائنٹس رہا۔ بازار میں مسلسل تیسرے روز 50 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ آج مجموعی طور پر 60 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب روپے میں ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 269 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ24ہزار 657 روپے کا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالرز کم ہوکر 1769 ڈالرز فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.