پاکستان

این اے 108میں ضمنی انتخابات، عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے: ضلعی الیکشن کمشنر

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.