پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، پولیس کیساتھ جانے سے انکار کیوں کیا؟ اب کہاں جانے والے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی اور ان کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے

تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل ایک بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، پولیس کیساتھ جانے سے انکار کیوں کیا؟ اب کہاں جانے والے ہیں؟ بڑی خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل طلب کرلی گئی اور راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور انہیں طبی معائنے کیلئے جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل نے ابتدائی طور پر تشدد سے طبیعت خراب ہونے کی شکایات کی اور ان کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈی ایچ کیواسپتال کے تمام ایچ او ڈیز، ایم ایس اوردیگر عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.