پاکستان

شہباز گل کے ریمانڈ کا معاملہ، اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی، رینجرز طلب

اسلام آباد پولیس کئی گھنٹوں بعد شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے لے کر روانہ ہوگئی اور ان کو پہلے میڈیکل کیلئے پمز منتقل کیا جائے گا

شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ڈرامائی صورت حال رہی اور عدالتی حکم ساتھ لانے والی اسلام آباد پولیس کا شہباز گِل کو ساتھ لے جانے پر مصر رہی لیکن جیل انتظامیہ نے گِل کو حوالے کرنے سے صاف انکار کیا۔ اس دوران اڈیالہ جیل کے باہرپنجاب پولیس کی نفری اوراسلام آباد پولیس کے مابین تکرار بھی ہوئی اور جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر اسلام آباد پولیس نے پہرہ بھی دیا تاہم بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے لے کر روانہ ہوگئی اور ان کو پہلے میڈیکل کیلئے پمز منتقل کیا جائے گا۔ وفاقی پولیس کے حوالے کیے جانے کے بعد پنجاب پولیس کے اہلکار بھی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

اس سے قبل شہبازگل کی حوالگی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے رینجزر کو طلب کیا تھا۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ رینجرزکوعدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے طلب کیا گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے شہبازگل کو حوالے نہ کیا تو توہین عدالت کا کیس دائرکیاجاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے کیس میں عمران خان، وزیراعلی پنجاب، وزیرداخلہ پنجاب کوفریق بنایاجائے گا اور توہین عدالت کے کیس میں جیل انتظامیہ کو بھی فریق بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.