پاکستان

شہباز گل اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل، آئی سی یو میں منتقل

میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر آف سرجری، پروفیسر ڈاکٹرآف میڈیسن، پروفیسر آف کارڈک، نیورو میڈیسن اور آرتھوپولک پروفیسرز شامل ہیں

شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز اسپتال کے میڈیکل انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو )میں منتقل کر دیا گیاہے اور پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کے چیک اپ کیلئے اسپتال میں ڈاکٹرز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر آف سرجری، پروفیسر ڈاکٹرآف میڈیسن، پروفیسر آف کارڈک، نیورو میڈیسن اور آرتھوپولک پروفیسرز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل نے سانس میں دشواری کی بھی شکایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.