پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پشاور کی مختلف مارکیٹوں میں زائد المیعاد امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی فروخت کا انکشاف ‘ غیرملکی چاکلیٹس، چپس سمیت دیگر اشیاء پر درج تاریخیں بدل کر فروخت ہونے لگیں

ایک گروہ مختلف گوداموں اور اسٹوروں سے زائد المعیاد اشیا سستے داموں خرید کر ان کی تاریخیں تبدیل کر کے مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کر رہا ہے

پشاور کی مختلف مارکیٹوں میں زائد المیعاد امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی فروخت کا انکشاف ‘ غیرملکی چاکلیٹس، چپس سمیت دیگر اشیاء پر درج تاریخیں بدل کر فروخت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی چاکلیٹس، چپس، بسکٹس خریدنے والے محتاظ ہو جائیں ، پشاور کی بعض مارکیٹوں میں زائد المیعاد اشیا کی فروخت جاری ہے۔ایک منظم گروہ مختلف گوداموں اور اسٹوروں سے زائد المعیاد اشیا سستے داموں خرید کر ان کی تاریخیں تبدیل کر کے مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ زائد المعیاد فوڈ آئٹمز کو شہر کی مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ سائنٹیفک افیئرز فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالستار شاہ کا کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ اشیا کے پیکٹس اور ڈبوں پر ایکسپائری ڈیٹس ایک چھوٹی سی مخصوص مشین کے ذریعے تبدیل کر دی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.