پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ چلائے جانیکا انکشاف

جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ چل رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے چلنے والا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف منظر عام پر آیا ہے، جبکہ ان کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا بتانا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ چل رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے چلنے والا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ یا پیج نہیں، ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کینام سے موجود اکاؤنٹ بلاک کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.