پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ دینے کی افواہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

پاکستان تحریک انصاف فیملی سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے لیکن پی ٹی آئی کا مجھے پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جعلی ہے

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ دینے کی افواہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیئے جانے سے متعلق وضاحت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہی ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا زبردست ہے۔ مونس الٰہی نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی فیملی سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے لیکن پی ٹی آئی کا مجھے پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ یاد رہے کہ مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کی کابینہ کاحصہ تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.