پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسمبلی میں ذاتی فائدے کے لئے قانون سازی کرنے والوں کی شامت آگئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تھرتھرلی مچا دینے والا بیان داغ دیا

اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے، سپریم کورٹ قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی

اسمبلی میں ذاتی فائدے کے لئے قانون سازی کرنے والوں کی شامت آگئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے تھرتھرلی مچا دینے والا بیان داغ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ ملک غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، پی ٹی آئی کے 150 ارکان اسمبلی کا بائیکاٹ کرکے بیٹھے ہیں، متعدد بارکہہ چکے ہیں کہ اسمبلی جاکراپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں موجود ارکان کو ذاتی فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کرنی چاہیے، سپریم کورٹ قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، ہم صرف بنیادی حقوق کیخلاف ترامیم ہونے کے نکتے کا جائزہ لیں گے، ہائی پروفائل کیسزکا ریکارڈ لے کرصرف دیکھ رہے ہیں کہ کیسزچلتے ہیں یا نہیں۔ معزز چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تحت چلنے والے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، غیرمعمولی حالات میں کیس سن کر مزے نہیں لے رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.