پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’ ہفتہ وار شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح کہاں تک پہنچ گئی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.35 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.31 فیصد پر پہنچ گئی ہے

ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی’ ہفتہ وار شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح کہاں تک پہنچ گئی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر18 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 19 روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ دال ماش ایک روپیہ، دال مونگ 3 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے مٹن، پیاز، دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3.46 فیصد سستا ہوا، گھی 1.16 فیصد، دال مسور 1 روپیہ فی کلو سے زائد سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.