پاکستان

گذشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ کتنا رہا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ 5259 ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کا 7.9 فیصد ہے: وزارت خزانہ کی جاری رپورٹ

گذشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ کتنا رہا؟ اس حوالہ سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں جس کے بعد قومی سیاست سمیت ملک بھر کی عوام سوچ میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی اخراجات 13 ہزار 296 ارب روپے ہوئے جس میں سے 3182 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر اور 1411 ارب روپے دفاعی بجٹ پر خرچ ہوئے۔ جی ڈی پی کا مجموعی حجم 66 ہزار 950 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر 5 ہزار 259 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ گزشتہ مالی سال کی مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں حکومتی آمدن 8 ہزار 35 ارب رہی جس میں 6 ہزار 142 ارب روپے کے محصولات ایف بی آر نے جمع کیے، نان ٹیکس آمدن 1151 ارب روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک 2531 ارب روپے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 320 ارب اکٹھے ہوئے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3589 ارب صوبوں کو تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.