پاکستان

اسد عمر کے گھر پولیس کا چھاپہ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

اسد عمر کی طرف سے چھاپے کے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہیں، ہم واقف ہے کہ کون سا رہنما کہاں رہتا ہے: اسلام آباد پولیس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے دعویٰ کیا تھاکہ کچھ دیر قبل ان کے گھر پر پولیس موبائل آئی تھی جس پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے پولیس موبائل میرے گھر آئی، پولیس نے میرے ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھا کہ اسد عمر یہاں رہتے ہیں؟ اسد عمر نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا۔ اس معاملے پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طرف سے چھاپے کے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کون سا رہنما کہاں رہتا ہے۔حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈا افسوسناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.