پاکستان

شہباز گل کیلئے احتجاجی مظاہرہ، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی غائب

احتجاج میں سابق گورنرشاہ فرمان اورخواتین ارکان اسمبلی رابعہ بصری اور عائشہ بانو کی شرکت 'مرد ارکان اسمبلی بھی احتجاج سے غائب رہے

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیلئے احتجاجی مظاہرے میں صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی غائب کیوں تھے؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف ہشت نگری چوک سے قصہ خوانی بازار تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس احتجاج سے وزرا غائب رہے اور کسی بھی صوبائی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ احتجاج میں سابق گورنرشاہ فرمان اورخواتین ارکان اسمبلی رابعہ بصری اور عائشہ بانو نے شرکت کی۔ مرد ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی بھی احتجاج سے غائب رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.